title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ڈیموکریٹک پارٹی کے چار روزہ کنونشن کا آغاز – 092 News

ڈیموکریٹک پارٹی کے چار روزہ کنونشن کا آغاز

ڈیموکریٹک پارٹی کے چار روزہ کنونشن کا آغاز


(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

شکاگو: امریکا میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے چار روزہ کنونشن کا آج آغاز ہو گیا ہے۔

کنوشن میں کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی توثیق کی جائے گی، صدر جو بائیڈن کا خطاب بھی کنونشن میں آج شیڈول ہے۔

امریکی صدر خطاب میں اپنے ساتھی ڈیموکریٹس پر زور دیں گے کہ صدارتی الیکشن جیتنے کیلئے کملا ہیرس کا بھرپور ساتھ دیں۔

کملا ہیرس کو انتخابی مہم میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، ان کی انتخابی مہم میں فنڈز اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’بزدل‘ قرار دے دیا

بھرپور جلسوں کے بعد اہم ریاستوں میں رائے عامہ کے سروے کملا کے حق میں جا رہے ہیں۔ ایک ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو سرویز میں بائیڈن پر واضح برتری تھی۔

دوسری جانب ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ دوبارہ صدر منتخب ہوا تو ایلون مسک کی کابینہ میں شمولیت یا مشاورتی کردار کیلئے غور کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لئے سات ہزار پانچ سو ڈالر کا ٹیکس کریڈٹ مضحکہ خیز ہے اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔





Source link