اسلام آباد:
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کا بھی چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ کی جانب سے ڈاکٹر راغب نعیمی کو شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرراغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اورزرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے رکن بھی ہیں اور ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ، ایم اے معاشیات اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔
ڈاکٹر راغب نعیمی اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔