title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے تجاوز کرگئے – 092 News

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے تجاوز کرگئے

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے تجاوز کرگئے



کراچی:

سال 2025 میں بجٹ کا 40فیصد حصہ سود کی مد میں ادائیگیوں میں جانے کی پیشگوئی اور معیشت میں طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے طویل دورانیے کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے تجاوز  کرگئے۔

رواں سال کے ابتدائی 4ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد 24فیصد بڑھنے،  مسلسل تیسرے ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، مسلسل 16ویں ہفتے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ انفلوز بڑھنے جیسے مثبت عوامل کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 8پیسے کی کمی سے 277روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 09پیسے کے اضافے سے 278روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ 

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر11پیسے کے اضافے سے 278 روپے 99پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔





Source link