چین نے دنیا کا سب سے بڑا ’’ڈرون ایئر کرافٹ ‘‘بنا لیا

چین نے دنیا کا سب سے بڑا ’’ڈرون ایئر کرافٹ ‘‘بنا لیا



لاہور:

جدید حرب وفنون میں ڈرون بڑی اہمیت اختیار کر چکے ہیں،اسی لیے چین کی دو عسکری کمپنیوں کے اشتراک سے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون ائیر کرافٹ  ’’Jiu Tian‘‘تیار کر لیا جس سے چینی دفاع مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

یہ ائیر کرافٹ 4300 میلسفر طے کرنے اور100چھوٹے ڈرون فضا سے چھوڑ سکتا  ہے جن میں ’خودکش ‘(kamikaze)اور ’مٹرگشت‘(loitering)ڈرون بھی شامل ہیں۔

اس 11 ٹن وزنی ائیر کرافٹ پر 6 ٹن کے 100 ڈرونز لے جانا ممکن ہوگا۔یہ ائیر کرافٹ 49ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرے گا لہذا اسے نشانہ بنانا مشکل ہوگا۔

اسے دشمن علاقے  کے اندر دور تک جا  کر’ڈرون جھنڈ‘ چھوڑ کر ٹارگٹ تباہ کرنے  کیلئیایجاد کیا گیا ہے۔

اس میں میزائل بھی نصب ہیں۔ ماہرین عسکریات کے مطابق جدید جنگ وجدل میں انقلاب ساز یہ ڈرون بردار ڈرون  مستقبل کی جنگوں کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔





Source link