title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu چیمپئینز ٹرافی؛ کون سا اسٹیڈیم سب سے میچز کی میزبانی کرے گا؟ – 092 News

چیمپئینز ٹرافی؛ کون سا اسٹیڈیم سب سے میچز کی میزبانی کرے گا؟

چیمپئینز ٹرافی؛ کون سا اسٹیڈیم سب سے میچز کی میزبانی کرے گا؟


پاکستان 28 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج 8 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کی میزبانی پاکستان 19 فروری سے 10 مارچ تک کرے گا۔

یہ میچز پاکستان کے تین مقامات راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ کم از کم 4 میچز کی میزبانی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان

کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 3، 3 گروپ میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کم از کم 4 میچوں کی میزبانی کرے گا، تمام میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز بدھ 19 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے گروپ اے کے میچ سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ میں اجارہ داری؛ برطانوی اخبار بھارتیوں پر پھٹ پڑا

پاکستان کا دوسرا گروپ میچ اتوار 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ہوگا۔ میزبان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ جمعرات 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گی۔

گروپ بی میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کو رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ دبئی کا نام ہائبرڈ ماڈل کیلئے فائنل ہوگیا، ذرائع

ہر گروپ کی سرفہرست 2 ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، پہلا سیمی فائنل منگل 4 مارچ کو دبئی میں شیڈول ہے۔ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنلز کو بھی ریزرو ڈے الاٹ کیے گئے ہیں۔

ایونٹ کا فائنل اتوار 9 مارچ کو شیڈول ہے جس کا مقام لاہور کا قذافی اسٹیڈیم یا دبئی کا دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ہے جس کی تصدیق میچ کے قریب آنے پر ہوگی۔ 10 مارچ فائنل کے لیے ریزرو ڈے ہوگا۔





Source link