title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu چیمپئنز ٹرافی میں نیوٹرل وینیو کا فیصلہ کب ہوگا؟ محسن نقوی نے بتا دیا – 092 News

چیمپئنز ٹرافی میں نیوٹرل وینیو کا فیصلہ کب ہوگا؟ محسن نقوی نے بتا دیا

چیمپئنز ٹرافی میں نیوٹرل وینیو کا فیصلہ کب ہوگا؟ محسن نقوی نے بتا دیا


پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ آج اتوار تک ہونے کا امکان ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کراچی کو خوشخبری دیں گے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نے تین برس تک  پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت جاکر نہ کھیلنے کے معاہدے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان تین برس تک بھارت سے نیوٹرل مقامات پر کھیلے گا لیکن اس کے بعد کیا ہوگا، آنے والا سربراہ اس معاملے پر پی سی بی کا آنے والا سربراہ فیصلہ کرے گا۔ یہ اللہ ہی جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔  بھارت کے نہ آنے سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا،آئی سی سی نیوٹرل مقامات پر ہونے والے میچز کے لیے اضافی اخراجات کی رقم بڑھائے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان آئی سی سی نے کرنا ہے لیکن ہم نے اس ضمن میں بعض تجاویز رکھی ہیں اور کئی معاملات زیر غور ہیں۔ان کا فیصلہ جلد ہی کر لیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز شہر قائد میں زیادہ رکھے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تعمیری کام زور و شور کے ساتھ جاری ہے اور امید ہے کہ بروقت پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ایک اچھا اسٹیڈیم تیار کرنے کی خواہش ہے۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کی تعمیر بروقت مکمل کرنے کی کوشش ہوگی، فلڈ لائٹس بھی جلد لگا دی جائیں گی۔

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا۔متعلقہ حکام نے جاری کام کے حوالے سے ان کو بریفنگ دی۔

 محسن نقوی نے تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔۔اس موقع پر پی سی بی کے چیف اپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور دیگر بھی موجود تھے۔





Source link