چیمئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پیشکش کو مسترد کردیا گیا۔
ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کو ہر میچ کے بعد چندی گڑھ یا دہلی واپس جانے کی تجویز دی تھی، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔
اب بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم کو ملک واپس بھیجنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے میچز 2 مقامات پر کروانے کی تجویز
روزنامہ جاگرن کے مطابق، بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ بورڈ کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انتظامات پر پی سی بی کی جانب سے ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتہ اہمیت اختیار کرگیا
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ منصوبہ انہیں پیش کیا جائے تو بھی وہ اسے قبول نہیں کریں گے، عہدیدار نے برقرار رکھا کہ بی سی سی آئی کا موقف برقرار ہے کہ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
مزید پڑھیں: “چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نہیں آیا تو متبادل آپشن زیر غور لایا جائے گا”
کیا بھارت چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا؟
بھارت اپنے تمام چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز لاہور میں کھیلے گا، جس کے میچز 20 فروری، 23 اور 2 مارچ کو ہوں گے۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم نے آخری مرتبہ ایشیاکپ کیلئے 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کرکٹ کا بائیکاٹ کررکھا ہے جبکہ آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔
قبل ازیں پاکستانی ٹیم 2023 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت گئی تھی۔