چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر



اسلام آباد:

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق  کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹوں کی تصدیق کا کیس سماعت کے لیے مقرر  کرلیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ 14 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا ۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب 2021میں صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو شکست دی تھی ، جس پر یوسف رضا گیلانی نے 7ووٹ مسترد کیے جانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔





Source link