لاہور: چہلم امام حسین علیہ السلام پر پنجاب کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب 10 اضلاع میں مجالس کے مقامات پر صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔
جن اضلاع میں موبائل سروس معطل رہے گی ان میں راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر، میانوالی، گجرات، گوجرانولہ، چکوال، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔
واضح رہے کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔