title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پی ٹی آئی نے الیکشن ترمیم ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا – 092 News

پی ٹی آئی نے الیکشن ترمیم ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے الیکشن ترمیم ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا


 اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن ترمیم ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے، جس میں الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا کے ذریعے سےآرٹیکل 184/3 کی درخواست میں تحریک انصاف نے وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں؛ الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیم ایکٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائے۔ خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے بھی منظور

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے۔ 12 جولائی کے عدالتی فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے۔





Source link