title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی دہشت گردی کیس میں ضمانت منظور – 092 News

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی دہشت گردی کیس میں ضمانت منظور

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی دہشت گردی کیس میں ضمانت منظور


عدالت نے 19 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

عدالت نے 19 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی دہشت گردی کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے پر درج مقدمے میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ سلمان اکرم راجہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے بیس ہزار مچلکوں کے عوض سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 19 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔





Source link