اسلام آباد: پیپز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن ہماری کوشش ہے کہ آج ہر حال میں یہ کام پورا کیا جائے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میری اور مولانا کی پریس کانفرنس کے بعد جو پی ٹی آئی کا ردعمل آیا وہ افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب کے چھبیسویں آئینی ترمیم کا دن مبارک ہو، اس ترمیم میں کوئی متنازع پوائنٹ نہیں بچا ہے۔
مزید پڑھیں؛ مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی
بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں نے مولانا سے فون پر رابطہ کیا اور مولانا کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ ناکافی ہے، مولانا کا کردار تاریخ یاد رکھے گی، مولانا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے سینیٹرز کو پہنچنے کے لیے ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خود سنیارٹی کے ساتھ میرٹ کی بات کی ہے۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ایک جج نے مجھے اور آصفہ بی بی کو وہ انصاف دیا جو کوئی کبھی نہیں دے سکا، اس جج نے مشرف کو سزا دی اور فیض آباد دھرنے کا فیصلہ دیا۔