پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی ایک ہوگئے

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی ایک ہوگئے



کراچی:

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی ایک ہو گئے۔

سیاسی جماعتوں سے وابستہ ارکان اسمبلی کے ایوان اور ایوان سے باہر اختلافات زبان زد عام ہیں، مگر  سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے ارکان ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔

سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام 8 عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ میں  حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی سیدہ ماروی فصیح کو بلامقابلہ نئے فورم کی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔  اسی طرح پیپلز پارٹی ہی کے ایک اور ایم پی اے ہالار وسان فورم کے سینئر نائب صدر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایم پی اے شارق جمال نائب صدر، پی پی پی کے ایم پی اے شیراز شوکت راجپر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

ان کے علاوہ ایم کیو ایم کے ایم پی اے  محمد دانیال جوائنٹ سیکرٹری، پی پی پی کے ایم پی اے خرم کریم سومرو کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمد دانیال کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔ 

مخدوم فخر زمان انفارمیشن سیکرٹری جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلال حسین خان جدون ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔





Source link