کراچی: پیرس اولمپکس میں دہشت گردی کے امکانات بڑھ جانے کے بعد حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
اولمپک مقابلوں کے دوران اسٹیڈیم کے قریب مقام پر مشکوک چیز ملنے پر بم الرٹ جاری کیا گیا،اس وقت اسٹیڈیم پہلا سیشن مکمل ہونے کے بعد خالی ہو چکا تھا، قریبی ریلوے اسٹیشن کو سیکیورٹی کے پیش نظر بند کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: امریکی خاتون تیراک نے اولمپک گیمز کی نئی تاریخ رقم کر دی
دوسری جانب فرنچ وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کا کہنا ہے کہ حکام کو اولمپک گیمز کے پہلے ہفتے میں دہشت گردی کے کسی بڑے خطرے کا پتہ نہیں چلا ،انہی دنوں سیکیورٹی فورسز نے مختلف جرائم میں تقریباً 200 افراد کو گرفتار کیا ہے، ان میں کچھ ممکنہ حملہ آور ہوسکتے تھے۔
دوسری طرف پیرس گیمز کے دوران شہر میں تشدد کے واقعات میں 24 فیصد اور کار چوری کی وارداتوں میں 10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔