پولیس کانسٹیبل نے 13 سالہ لڑکے کو تلاشی کے نام پر کمرے میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بناڈالا

پولیس کانسٹیبل نے 13 سالہ لڑکے کو تلاشی کے نام پر کمرے میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بناڈالا


پنجاب کے علاقے وہاڑی میں پولیس کانسٹیبل نے 13 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے شبیرآباد کا رہائشی 13 سالہ احسن رضا نامی لڑکا شہر میں سامان لینے دکان آیا تھا۔

لڑکے کو کانسٹیبل فاروق نے تلاشی کے بہانے روکا اور پھر اُسے ایک کمرے میں لے جاکر حبس بے جا میں رکھ کر بدفعلی کی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹبل فاروق جوڈیشل کالونی میں تعینات ہے۔

ورثا کی شکایت پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مقدمے میں حبس بے جا کی دفعات شامل نہیں کیں اور ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔





Source link