لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ بادلوں کا سلسلہ بن برسے پاکستان اورپنجاب سے گزر گیا۔ خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے کے مختلف علاقوں میں دن میں گرمی بڑھ گئی ہے اور اب راتیں بھی گرم ہونا شروع ہوجائیں گی۔ خشک موسم کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔