پاک بھارت جنگ بندی؛ اسٹاک مارکیٹ میں 9929 پوائنٹس کی تیزی، تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

پاک بھارت جنگ بندی؛ اسٹاک مارکیٹ میں 9929 پوائنٹس کی تیزی، تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے



کراچی:

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 9929 پوائنٹس کے اضافے سے 117174 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 2منٹ میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔

پی ایس ایکس ریگولیشن کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس 5فیصد سے زائد بڑھنے پر کاروبار معطل کیا گیا، 9 بجکر 37منٹ پر کاروبار کی معطلی کے بعد 10 بجکر 42منٹ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

واضح رہے کہ جمعرات 8 مئی کو اسٹاک مارکیٹ میں 6948 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث کاروبار معطل کر دیا گیا تھا جبکہ جمعے کو بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاو رہا۔





Source link