پاک بنگلادیش سیریز؛ سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد

پاک بنگلادیش سیریز؛ سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد


پاک بھارت کشیدگی کے سبب بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ سرحدی کشیدگی کے سبب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلیٰ حکام نے سیریز میں سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو سوپنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی جبکہ آخری یکم جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔





Source link