پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری کھلے سمندر میں ہوگا

پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری کھلے سمندر میں ہوگا



کراچی:

پاکستان کے سمندری علاقے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کےذریعے سیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچنے کے لئےمشق سی گارڈ2025کا انعقاد کیا جائےگا،24فروری سے شروع ہونے والی سمندری مشق کا اختتام 28فروری کوہوگا۔

بحری مشق سی گارڈ کا انعقاد پہلی مرتبہ سن 2024میں کیا گیا جس میں 50سے زائد ملکی اسٹیک ہولڈرنے حصہ لیاتھا یہ مشق مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اورمیری ٹائم سیکورٹی کو درپیش نئے چیلنجز سےنبرد آزما ہونےکے لئےایک سنگ میل کے طورپر استعمال ہوگی۔

مشق سی گارڈ کے موقع پر کمانڈر کوسٹ رئیرایڈمرل فیصل امین کا خصوصی پیغام کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ساحلی پٹی بیش بہا قدرتی وسائل سے مالامال ہے، ان قدرتی وسائل کے ساتھ مختلف میری ٹائم چیلنجز بھی جنم لیتے ہیں جن میں غیرقانونی فشنگ، نارکو اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ، ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ شامل ہیں۔

ان کا کہناہے کہ سن 2013میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹرقائم کیاگیا تاکہ میری ٹائم ڈومین کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔





Source link