title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ، بھارتی نیوی حیران و پریشان – 092 News

پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ، بھارتی نیوی حیران و پریشان

پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ، بھارتی نیوی حیران و پریشان


50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کا سوچ کر بھارتی نیول چیف کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔

پاک چین دوستی کے ساتھ، ترکیہ اور بنگلا دیش کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بھی بھارت کو کھٹکنے لگے۔ بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی کی پریس کانفرنس کر ڈالی۔

نیوی ڈے سے پہلے پریس کانفرنس میں بھارتی نیول چیف، پاک بحریہ کی بڑھتی صلاحیتوں کی ہی گردان کرتے رہے۔

پروفیشنل فورس کے سربراہ ہونے کے بجائے بھارتی نیول چیف پریس کانفرنس میں مودی جی کے بھگت دکھائی دئیے اور مودی کے “اقوال زریں” پیش کرتے رہے۔

پاک بحریہ کے بیڑے میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا سوچ کر ہی بھارتی نیوی کی نیندیں اڑنے لگیں۔ پاک بحریہ چین کی حمایت سے حیرت انگیز ترقی کر رہی ہے۔

بھارتی بحریہ کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ بھارتی بحریہ، ہمسایہ ممالک کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانے پر مجبور ہوگئی ہے۔

ایڈمرل دینیش تریپاٹھی نے کہا کہ پاک بحریہ کی حیران کن ترقی اور چین کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی تعمیر سے آگاہ ہیں۔

بھارتی نیول چیف نے مزید کہا کہ چین کی امداد اور تعاون نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ شمال میں چین، مشرق میں بنگلا دیش اور مغرب میں پاکستان، کسی پڑوسی سے بھارت کی نہیں بنتی۔

پاک چین دوستی کے بعد ترکیہ سے دفاعی تعاون بھی بھارت کو گراں گزرنے لگا۔ بنگلا دیش سے پاکستان کے بہتر ہوتے تعلقات پر بھی بھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی دوستی سے بھارت کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال دونوں جانب سے خطرہ ہو گا۔

بھارتی دفاعی ماہرین پاک بحریہ کے تحت امن مشقوں کی کامیابی بھی بھارتی بحریہ کو کھٹکنے لگی۔

پاک بحریہ آئندہ برس فروری میں ایک بار پھر امن مشقوں کی میزبانی کرے گی جب کہ بھارتی نیول چیف پاکستان کی امن مشقوں کے مقابلے میں اپنی ملان ایکسرسائز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے رہے۔

 





Source link