لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانونی اور سیاسی معاملات میں فساد کی سی کیفیت رہی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے احتجاج میں بری طرح ناکام ہوئے۔ گیارہ اضلاع میں 13 جگہوں پر پی ٹی آئی کا احتجاج ہوا جس میں 40 سے 70 افراد شامل ہوئے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بہت حد تک کمی آئی ہے۔ مہنگائی پنجاب میں سب سے کم ترین سطح پر ہے۔ پنجاب میں ایک محکمہ بنایا جائے گا جس پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے گی۔ کہیں بھی اشیا کی قلت کا امکان ہوگا تو محکمہ پہلے حکومت کو بتائے گا۔ طلب و رسد پر نظر رکھی جائے گی۔ پنجاب میں جرائم میں کمی ہو رہی ہے ۔فوکس مہنگائی نہیں جرائم میں کمی بھی ہے۔