|

پاکستان میں اسرائیلی گماشتے حرکت میں آگے

ابتدائی طور پر برطانیہ میں ”پاکستان اسرائیل الائنس” کے نام سے تنظیم قائم کی گئی ہے، جس کا بانی سربراہ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی پولیس ملازم ’نور ڈاہری‘ کو مقرر کیا گیا۔ نور ڈاہری یہودی تنظیم یوکے کی صیہونی سینٹرل کونسل کا کارکن اور زائنسٹ فیڈریشن کی سنٹرل کمیٹی کا بھی رکن ہے۔

مزید پڑھیں  طوفانی بارشوں سے تباہی نیویارک میں ایمرجنسی نافذ

‘پاکستان اسرائیل الائنس’ بہت جلد پاکستان میں سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلز کے زریعے ”اسرائیل تسلیم کرو” مہم کا آغاز کرے گی، جس کے لئے پاکستان، اسرائیل، برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے اراکین کی رجسٹریشن کر لی گئی۔ پاکستان کے کچھ مذہبی رہنماوں کا بھی ”پاکستان اسرائیل الائنس” کا حصہ بننے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
‘پاکستان اسرائیل الائنس’ اسرائیل سے پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے علاوہ فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیموں حماس اور الاقصی بریگیڈ وغیرہ کے خلاف منفی مہم بھی چلائے گی۔

مزید پڑھیں  ہم پر کسی کے دم کا کوئی اثر نہیں ہوتا، شیخ رشید کے بیان پر نیب کا ردعمل

Similar Posts

Leave a Reply