پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر مسافروں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں کمی کا نوٹفیکیشن جاری

پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر مسافروں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں کمی کا نوٹفیکیشن جاری



لاہور:

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے دوران مسافروں کو خوش خبری سنا دی اور کرایوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عیدالفطر کے پہلے تینوں روز تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی اور ریلوے کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عید الفطر کے تینوں روز تک ہی ہوگی۔

مزید بتایا گیا کہ ایڈوانس بکنگ پر بھی کرایوں میں  20 فیصد کمی کااطلاق ہوگا تاہم 20فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 20 فیصد کمی کےلیے تمام بکنگ دفاتر کو اس رعایت پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔





Source link