کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز 854 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 91 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرکے 91814 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور 1099 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 91959 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔