title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات کا آغاز – 092 News

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات کا آغاز

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات کا آغاز


  کراچی: پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے مون سون کی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے چھوٹے جہازوں کو وزن باندھنے، فالومی وین کی رن ویز پر موجودگی جبکہ برڈ شوٹر کی اضافی تعیناتی سمیت دیگر ہدایات جاری کر دی ہیں۔  

پی اے اے شعبہ ائیرسائیڈ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں 26 سے 29 اگست 2024 تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، مون سون کے تحت طوفانی بارشیں ہونےکاامکان بھی ظاہرکیا گیا ہے۔

متعلقہ شعبوں کوہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ کسی بھی ناخوشگوارصورت حال سے بچنے کے لیےائیرپورٹس پرضروری اقدامات کریں، دوران مون سون بارشوں جناح ٹرمینل سمیت دیگرہوائی اڈوں پراحتیاطی تدابیراختیار کی جائیں، ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کومحفوظ مقامات پر پارک کیا جائے، سیفٹی سہولیات کی بلا تاخیر دستیابی ممکن بنائی جائے، بارش کے دوران ہوائی جہازوں کے محفوظ فلائٹ آپریشن یقینی بنایا جائے۔

جاری ہدایات کے مطابق رن وے اور ٹارمک پر فالومی وین کی 24گھنٹے گشت لازمی ہوگا، بارش کے دوران فنل ایریا(طیاروں کے ٹیک آف،لینڈنگ کا مقام) میں پرندوں کی روک تھام کے لیے اضافی برڈ شوٹرتعینات کیے جائیں جبکہ بارش کے بعد حشرات الاراض اور دیگرکیڑے، مکوڑے پر جراثم کش ادویات کے اسپرے کے علاوہ تمام ضروری اقدامات پر لازمی عملدرآمد کیا جائے۔





Source link