پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال

پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال



اسلام آباد:

پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردی گئی جس کا نوٹم جاری کردیا گیا۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔





Source link