آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے درمیان سابقہ اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق اور پھر اپنی دیرینہ دوست آر جے مہوش کیساتھ منظر عام پر دیکھنے والے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آر جے مہوش نے بیٹنگ سائٹ کیلئے اشتہار میں کام کیا، جس میں وہ ایپ پر ٹیم بنانے اور پیسے کمانے کا طریقہ بتارہیں تھی تاہم ویڈیو کے آخر میں وہ اپنے دوست یوزویندر چہل کا نام لینا نہیں بھولیں۔
مزید پڑھیں: آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ اداکارہ کا ردعمل آگیا
دونوں کو پہلی ایک ساتھ ایک سال قبل کرسمس مناتے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی خبریں سامنے آئیں اور پھر رواں برس دونوں نے طلاق پر شادی کا خاتمہ کیا۔
مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق! کیا چہل، مہوش کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ نئی ویڈیو وائرل
طلاق کی افواہوں کے بیچ بھی یوزویندر چہل کو اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ کئی مواقعوں پر دیکھا گیا جبکہ چیمپئینز ٹرافی کے دوران بھارت کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے دونوں دبئی میں موجود تھے جس نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو تقویت دی۔
مزید پڑھیں: میری فلم میں لیڈ رول کرلو؛ آر جے مہوش کا چہل کی ویڈیو پر تبصرہ
بعدازاں آر جے مہوش نے اپنی فلم میں یوزویندر چہل کو مرکزی کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔