واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جا سکتے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، مئی کے وسط میں ٹرمپ کے دورے سے متعلق سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔
ادھر، ٹرمپ نے ایران کو ثانوی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایپ “ٹک ٹاک” سے متعلق معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ اس کے علاوہ، امریکی صدر نے یوکرین کے معدنی معاہدے پر بھی تنقید کی اور خبردار کیا کہ اگر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پیچھے ہٹے، تو انہیں سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین نیٹو کا رکن بننے کی خواہش رکھتا ہے، لیکن وہ کبھی نیٹو میں شامل نہیں ہو سکے گا۔