title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے سلسلے میں صلاح مشورے مکمل، کابینہ میں اہم ترین شمولیت – 092 News

وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے سلسلے میں صلاح مشورے مکمل، کابینہ میں اہم ترین شمولیت

وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے سلسلے میں صلاح مشورے مکمل، کابینہ میں اہم ترین شمولیت


وفاقی کابینہ فی الوقت 18 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ حکومت کے قلم دانوں کی مجموعی تعداد 33 ہے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضروری صلاح مشورے مکمل کر لیے۔

دو وزرائے مملکت، تین خصوصی معاونین اور ایک مشیر وفاقی حکومت کا حصہ ہیں کابینہ میں اہم ترین شمولیت وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کا اضافہ ہوگا۔

جو ان دنوں عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، انہیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کے لیے اس منصب پر مقرر کیا گیا تھا اور سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ان کا استعفیٰ منظور کرکے واشنگٹن میں بینک کی ذمہ داری قبول کرنے کی اجازت دیدی تھی۔

ڈاکٹر سید توقیر شاہ وفاقی کابینہ میں مکمل وزیر کے درجے پر فائز ہوں گے انہیں وزیراعظم کامعاون خصوصی (مشیر) مقرر کیا جائے گا، ڈاکٹر توقیر شاہ کی و وزیر اعظم سے پیر یا منگل کو ملاقات ہوگی جس میں حتمی طور پر طے ہو جائے گا۔

نئے آنے والے وزراء میں بیرسٹر عقیل ملک، سینیٹر طلال بدر چوہدری، اقلیتی سینیٹر خلیل طاہر سندھو، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اورحنیف عباسی شامل ہیں۔





Source link