وزیراعظم کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد مسرت بھرا پیغام

وزیراعظم کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد مسرت بھرا پیغام


ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مسرت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

ایکس پر وزیراعظم نے رجب طیب اردون سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں بتایا کہ آج شام استنبول میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔  

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت صورتحال میں پاکستان کی پرعزم حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

شہباز شریف نے لکھا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کشیدگی کے نتیجے میں الحمداللہ پاکستان کو زبردست فتح حاصل ہوئی، اس پر پاکستانی عوام کے جذبات ترک بھائیوں اور بہنوں کو پہنچائے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ ہم نے اپنی کثیر جہتی دوطرفہ مصروفیات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور بھائی چارے اور تعاون کے ان غیر متزلزل تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 





Source link