کراچی: ود ہولڈنگ ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف کراچی کے جوڑیا بازار کے تاجر 13 اگست کو احتجاج کریں گے۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم کے مطابق جوڑیا بازار کے تمام دکان دار ،ہول سیلرز، امپورٹرز منگل 13 اگست کو ایک بجے کاروبار بند کرکے ریلی کی شکل میں کراچی چیمبر آف کامرس جائیں گے۔ تاجروں کی ریلی جوڑیا بازار سٹی کورٹ سے شروع ہوکر کراچی چیمبر پہنچے گی۔
رؤف ابراہیم نے مزید کہا کہ چھوٹے تاجر اسٹیک ہولڈر ہیں لیکن ان کو بلایا نہیں جاتا ہے۔ کراچی چیمبر کو ہماری آواز سننی چاہئیے لیکن چیمبر ہمیں بلاتا ہی نہیں ہے جبکہ پاکستان پلسز امپورٹرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔