title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu نیلم منیر کے شوہر سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں – 092 News

نیلم منیر کے شوہر سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

نیلم منیر کے شوہر سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں


پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سے ہر طرف ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور مداحوں میں ان کے دُلہا سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے۔

تاہم اب ان کے شوہر سے متعلق تمام معلومات بھی سامنے آچکی ہیں ۔ معروف یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنی ایک ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔

ان کے مطابق، نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے، جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔ یہ شادی پسند کی ہے یوٹیوبر کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تقریب گزشتہ ماہ منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اب سامنے آئی ہیں۔ 

یوٹیوبر کے مطابق دبئی پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں تجربے کے لحاظ سے 13 ہزار درہم سے 22 ہزار درہم تک ہوتی ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 10 لاکھ سے 17 لاکھ روپے بنتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ دبئی عام طور پر غیر ملکی دلہنوں کو شہریت نہیں دیتا، لیکن انہیں گولڈن ویزہ دیا جاتا ہے، جو مستقبل میں شہریت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اگر ان کے بچے ہوں، تو انہیں دبئی کی شہریت ملے گی۔ 





Source link