title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu نیا توشہ خانہ کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر – 092 News

نیا توشہ خانہ کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر

نیا توشہ خانہ کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر


 راولپنڈی: نیا توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی گئی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، جس میں ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کے درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل ہو گئے جب کہ ایف آئی اے وکلا ہفتے کے روز سے درخواست ضمانتوں پراپنے دلائل کا آغاز کریں گے۔

دوران سماعت ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ایڈووکیٹ لیگل ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔





Source link