نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے سے انکار کیا تھا، عمرایوب

نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے سے انکار کیا تھا، عمرایوب



اسلام آباد:

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 وہ دن تھا جس د ن نوازشریف کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں. ’’X‘‘ پر بیان میں کہا نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے سے انکارکردیا تھا اور امریکا سے دھماکے نہ کرنے کی ڈیل کررہا تھا.

انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹرعبدالقدیر، گوہرایوب خان، مجید نظامی، راجا ظفرالحق اور شیخ رشید نے کابینہ اجلاس میں ایٹمی دھماکوں کیلیے پرزوراصرار کیا اور کابینہ دھماکوں کیلیے مجبورہوئی۔

مزید پڑھیں: ایٹمی دھماکے راجا ظفرالحق گوہرایوب اور میں نے کرائے شیخ رشید

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ28 مئی  کا دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیرنہیں بلکہ پوری قوم اور ہمارے سائنسدانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کا دن ہے، بیرونی دشمن کے خلاف تو پوری قوم ایک ہے۔ 

ڈاکٹر عبدالقدیر سے جبری طور پر سرعام معذرت کروائی گئی  اور اس اقدام کی مذمت صرف بانی پی ٹی آئی نے کی، وہ ہمارے ہیرو تھے، ہیں اور رہیں گے۔





Source link