نسیم شاہ نے نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے میچ میں تاریخ رقم کردی

نسیم شاہ نے نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے میچ میں تاریخ رقم کردی


پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ بک میں اپنا نام لکھوا لیا۔

ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں جہاں پاکستان کی بیٹنگ لائن شدید مشکلات سے دوچار رہی وہیں نسیم شاہ نے 11 ویں نمبر پر آکر کیریئر کی پہلی نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے ایک روزہ فارمیٹ کی تاریخ میں اس نمبر پر دوسرا بڑا انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ محمد عامر نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف 58 رنز اسکور کر کے بنایا تھا۔

تاہم، ان کی تمام تر کوششیں پاکستان کو 84 رنز کی شکست سے نہ بچا سکیں۔

واضح رہے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

293 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فہیم اشرف 73 اور نسیم شاہ 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔





Source link