title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu نجی شعبے کیلیے بینک قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر3.6 فیصد اضافہ – 092 News

نجی شعبے کیلیے بینک قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر3.6 فیصد اضافہ

نجی شعبے کیلیے بینک قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر3.6 فیصد اضافہ


  اسلام آباد /  لاہور: اگست میں نجی شعبے کیلیے بینک قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر3.6 فیصہ اضافہ، گاڑیوں کی خریداری کیلیے 18.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں نجی شعبے کو جاری بینک قرضوں کا حجم 8243 ارب رہا جو گزشتہ سال اگست میں جاری 7960 ارب قرضوںکے مقابلے میں 3.6 فیصد زائد ہے۔

اس دوران گاڑیوں کیلیے قرضوں کاحجم227 ارب رہا جو گزشتہ سا ل اگست میں جاری 278 ارب قرضوں کے مقابلے میں 18.3 فیصد کم ہے۔

ادھر گورنر اسٹیٹ بینک کے نام خط میں شوگر ملوں نے قرضے واپسی کی تاریخ 31 دسمبر 2024 تک بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملوں کو گنے کی ترسیل کے 15 روز بعد کاشتکاروں کو ادائیگیاں کرنا ہوتی ہیں، ان کیلیے 200 ارب کے قرضے 30 ستمبر تک کلیئر کرنا ممکن نہیں، فاضل اسٹاک برآمد کرنے کی اجازت پر ہی واپسی ممکن ہو پائے گی۔

 





Source link