میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے، ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا صدارتی خطاب

میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے، ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا صدارتی خطاب



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے پہلے صدارتی خطاب کے دوران کہا کہ میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور امریکا کا سنہری دور واپس آ گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں امریکی روح، فخر اور اعتماد واپس لوٹ آیا ہے، اور انہوں نے اپنے پہلے ڈیڑھ ماہ میں دوسروں کے چار سال جتنا کام کیا ہے۔

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔

صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا کیا جس کے بعد اسپیکر نے احتجاج کرنے والوں کو نکالنے کے لیے سارجنٹ ایسٹ آرمز کو بلا لیا، اور ایک اپوزیشن رکن کو باہر نکال دیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اس خطاب میں کہا کہ امریکی خواب پہلے سے کہیں بڑے اور بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ کہ ان کی حکومت نے اپنے ابتدائی 43 دنوں میں زیادہ تر انتظامی امور کامیابی سے انجام دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ترقی کی رفتار واپس آ گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو ناکام ترین صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے تحت امریکہ ناقابل تسخیر ہے۔

خطاب کے دوران ٹرمپ نے ڈیموکریٹس ارکان کو دعوت دی کہ آئیں، سب مل کر امریکا کو عظیم بنائیں۔





Source link