موبائل نہ دینے پر 13سالہ بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

موبائل نہ دینے پر 13سالہ بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار


راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  اپنے سگے 13سالہ چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملزم اویس نے موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی وقاص کو قتل کیا۔

دھمیال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ  قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان  قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔





Source link