ملک ہمارا، ہماری ریاست تا قیامت رہے گی، علی محمد خان

ملک ہمارا، ہماری ریاست تا قیامت رہے گی، علی محمد خان



اسلام آباد:

رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے مجھے براہ راست کوئی معلومات نہیں ہیں کہ آئی ایم ایف کے وفد کا چیف جسٹس سے کیا تعلق ہے لیکن جو میں نے دیکھا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے وہ پاکستان کے اندر جو نظام شفافیت ہے انصاف ہے اور یہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پوری دنیا کے مختلف ممالک میں اسٹڈیز کرتے رہتے ہیں کہ نظام انصاف کو مضبوط کیسے کیا جائے؟، اینٹی کرپشن کے میکانزم کو بہتر کیسے کیا جائے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کیا لیڈر اندر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ریاست کیخلاف ہو جائیں؟، اب آپ مجھے بتائیے کہ کون سا ملک ہے جس کے شہری بین الاقوامی فورمز پر جا کر اپنے ملک کیخلاف چارج شیٹ کرتے ہیں؟۔ 

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ سب سے پہلے تو اس بات کی وضاحت ہو جائے کہ فارم 47کی جو حکومت ہے وہ پاکستان نہیں ہے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ملک رہتے ہیں، ریاستیں رہتی ہیں، ملک ہمارا، ہماری ریاست تا قیامت رہے گی۔ 

ہماری حکومتوں کا سسٹم، اصول اور طریقہ یہ رہا ہے کہ بدقسمتی سے میں یہ کہوں گا ہم نے شروع سے ہی اپنے آپ کو غیر وابستہ نہیں رکھا اور جا کر امریکا کی گود میں بیٹھ گئے، ارلی ففٹیز کی میں بات کر رہا ہوں، وہ دن اور آج کا دن ہم نے کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنائی، میری دعا ہے کہ اس بار اگر ہم آئی ایم ایف سے نکلیں تو کبھی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔





Source link