title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کتنے سال بعد 12ارب ڈالر سے زائد ہوئے؟ – 092 News

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کتنے سال بعد 12ارب ڈالر سے زائد ہوئے؟

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کتنے سال بعد 12ارب ڈالر سے زائد ہوئے؟



اسلام آباد:

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دو سال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

نومبر 2024ء تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12.04 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ ہفتہ وار 620 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 16.62 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.58 ارب ڈالر ہیں۔

پالیسی ساز ماحول اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار رہا، معاشی استحکام کے لیے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کی گئی۔

ایس آئی ایف سی کا تعاون اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا رجحان پاکستان کی مالی حالت میں بہتری کا مظہر ہے۔





Source link