مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی 600 فٹ گہری کھائی میں جا گری؛ 3 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی 600 فٹ گہری کھائی میں جا گری؛ 3 اہلکار ہلاک


مقبوضہ کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی ایک ٹرک پر جموں سے سرینگر ایک اہم سیکیورٹی مہم کے لیے جارہے تھے۔

بھارتی فوج کا ٹرک ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے چشمہ کے قریب سڑک سے پھسل کر تقریباً 600 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

مقبوضہ کشمیر کی پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) اور سول کیو آر ٹی رامبن رضاکاروں پر مشتمل ٹیم نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

امدادی ٹیم جب جائے حادثہ پر پہنچی تو بھارتی فوج کے تینوں اہلکار مردہ حالت میں ملے۔ جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار اور من بہادر کے نام سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اُن کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔ 

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

بھارتی فوج کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تاہم ایسی کسی کمیٹی سے کبھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

 

 

 





Source link