title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی پر حملہ؛ 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی – 092 News

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی پر حملہ؛ 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی پر حملہ؛ 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی


بھارتی فوج کے زخمی 4 اہلکاروں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

بھارتی فوج کے زخمی 4 اہلکاروں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی ایک مسلح جھڑپ میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار مارے گئے جب کہ 4 زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایک جنگل میں بھارتی فوج کی ٹیم سرچ آپریشن کے لیے پہنچی لیکن مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

بھارتی فوج اس اچانک اور غیر متوقع جوابی حملے کے لیے تیار نہیں تھی اور سنبھل نہ پائی۔ مزید نفری طلب کی گئی جس نے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوران علاج دو بھارتی فوجیوں نے دم توڑ دیا جب کہ 4 کی حالت نازک ہے۔ علاوہ ازیں دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مسلح افراد جاتے ہوئے بھارتی فوج کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے بھارتی فوج کی تازہ کمک پہنچا دی گئی اور تاحال جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مودی سرکار کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں غیرملکی مسلح افراد کی موجودگی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا جو ہدف کے حصول تک جاری رہے گا۔

 

 





Source link