title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار – 092 News

معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار



راولپنڈی:

مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے معمولی تلخ کلامی پر شہری طاہر کو زخمی کیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔





Source link