مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ڈاکٹر خالد اور خادم مدثر کی تدفین

مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ڈاکٹر خالد اور خادم مدثر کی تدفین



MURIDKAY:

مرید کے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے ڈاکٹر خالد محمد عالم اور ادارے کے خادم مدثر طفیل کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرید کے میں شہید ہونے والے ڈاکٹر خالد محمد عالم کی نماز جنازہ سمندری میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید ڈاکٹر خالد محمد عالم کے نماز جنازہ کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں گونجے، شہید ڈاکٹر خالد محمد عالم کو سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اس موقع پر نماز جنازہ کے شرکا نے بھارت کو منہ توڑجواب دینے کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

اسی طرح بھارتی حملے میں شہید مدثر طفیل کی نماز جنازہ گہلن ہٹھار میں ادا کی گئی ہے اور ان کی نماز جنازہ میں سول و فوجی افسران، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ حافظ عبدالرؤف نے پڑھائی۔

بھارتی حملے میں شہید ہونے والے مدثر طفیل مرید کے میں خادم تھے، جب شہید کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچا تو اہل علاقہ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شہریوں نے پاک فوج کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

 شہید مدثر طفیل کو سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔





Source link