مدتوں نہ بھلائے جانے والے ڈرامے کا او ایس ٹی جاری

مدتوں نہ بھلائے جانے والے ڈرامے کا او ایس ٹی جاری



کراچی:

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رواں سال کا سب سے بڑا ڈرامہ ’پیراڈائز‘ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر جلد نشر ہوگا جس کا او ایس ٹی ریلیرز کردیا گیا ہے۔

پیراڈائز نامی ڈرامہ جلد ناظرین ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر دیکھیں گے جس میں شجاع اسد اور اقرا عزیز مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کی ہدایت کاری یاسر حسین کررہے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے کہانی کو ایک نئی روح بخش دی ہے۔

ڈرامے کی کہانی  جذبات، رومانس اور شاندار پروڈکشن کا حسین امتزاج ہوگی اور یہ ایسا ڈرامہ ہوگا جس کو ناظرین نہ صرف پسند کریں گے بلکہ اس کی ہر نئی قسط کے منتظر بھی رہیں گے۔

یہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کا ایسا شاہکار ڈرامہ ہوگا جسے ناظرین اور شائقین مدتوں بھلا نہیں سکیں گے۔

پیراڈائز ڈرامے کا دل چھو لینے والا او ایس ٹی ریلیز کردیا گیا ہے، جس کے سحر انگیز بول اور مدھر موسیقی نے سامعین کے دل جیت لیے ہیں۔

گانے میں احمد گل اور سمیعہ گوہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کے بول اور موسیقی احمد گل نے ترتیب دیے ہیں۔





Source link