مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد  کی درخواست پر سماعت حکومتِ پنجاب کی استدعا پر ملتوی

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد  کی درخواست پر سماعت حکومتِ پنجاب کی استدعا پر ملتوی



لاہور:

مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت عدالت نے حکومت پنجاب کی استدعا پر ملتوی کردی۔
 

ہائی کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں پنجاب حکومت کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی ۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملتوی کردی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سات آٹھ ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق ہے۔

جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو عید کے فوری بعد سماعت کے لیے مقرر کیاجائے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔





Source link