کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی 2 برس کیلیے ایشین کونسل کی صدارت سنبھالیں گے۔
موجود سربراہ جے شاہ گذشتہ روز بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوچکے، وہ یکم دسمبر سے عالمی گورننگ باڈی میں ذمہ داری سنبھالیں گے۔
مزید پڑھیں: جے شاہ آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب
جے شاہ جنوری میں دوسری مدت کیلیے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بنے اور ان کی دوسری مدت ایک برس کیلیے تھی، محسن نقوی کے صدر اے سی سی بننے کی پہلے ہی سے رپورٹس سامنے آچکیں تھیں۔
سال کے اختتام پر اے سی سی جنرل میٹنگ میں ان کے عہدے کی تصدیق ہوگی ، وہ 2 برس کیلیے ذمہ داری سنبھالیں گے۔