title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu محبت کا افسوسناک انجام، بھاگ کر شادی کرنے والا نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل – 092 News

محبت کا افسوسناک انجام، بھاگ کر شادی کرنے والا نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل

محبت کا افسوسناک انجام، بھاگ کر شادی کرنے والا نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل


خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں محبت کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے تھانہ میرا خیل میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میرا خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں مہران اور شمیم بی بی پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئے تھے۔

نوجوان جوڑے کو میرا خیل کی حدود میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔





Source link