محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں، عید پر میئر کراچی کا پیغام

محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں، عید پر میئر کراچی کا پیغام



کراچی:

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جس کا ہر مسلمان کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ تمام لوگوں کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر دعا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے۔

مزید پڑھیں: کورنگی کریک آتشزدگی، گیس کے ذخیرہ پر متعلقہ ادارے چھان بین کررہے ہیں، میئر کراچی

مئیر کراچی نے غریبوں اور مستحق افراد کو یاد رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، اور کہا کہ عیدالفطر خوشیوں کا تہوار ہے، اس موقع پر ہمیں اپنے اردگرد کے غریب اور نادار افراد کی مدد کرنی چاہیے تاکہ اس عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹی جا سکیں۔

عیدالفطر کے اس خاص موقع پر مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور رواداری کا مظاہرہ کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔





Source link