title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu متحدہ عرب امارات نے افغان سفیر کی سفارتی اسناد کو قبول کرلیا – 092 News

متحدہ عرب امارات نے افغان سفیر کی سفارتی اسناد کو قبول کرلیا

متحدہ عرب امارات نے افغان سفیر کی سفارتی اسناد کو قبول کرلیا


متحدہ عرب امارات چین کے بعد طالبان سفیر کو قبول کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے زیر انتظام افغان وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے مولوی بدرالدین حقانی کو متحدہ عرب امارات کیلئے اپنا سفیر نامزد کیا ہے۔

مولوی بدر الدین حقانی نے اپنی اسناد متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے معاون انڈر سیکرٹری برائے پروٹوکول امور کو پیش کردی ہیں، وہ جلد ہی ایک سرکاری تقریب کے دوران متحدہ عرب امارات کے امیر کو باضابطہ طور پر اپنی اسناد پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ طالبان کی حکومت کو کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے، صرف بیجنگ نے رسمی طور پر ایک سفیر کی اسناد کو قبول کیا ہے، طالبان نے پاکستان سمیت کئی ممالک میں سفیروں کو “چارج ڈی افیئرز” کے طور پر بھیجا ہے۔

اس سے قبل طالبان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2022 میں کابل ہوائی اڈے پر آپریشنز چلانے کا معاہدہ کیا تھا۔

افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی جون میں ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔





Source link